اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووڈ 19 کے سات ٹیکوں کا انسانوں پر تجربہ شروع - vaccines

اس وقت تقریبا 1000 ایکسپرٹز تنظیم سے وابستہ ہیں جو ویکسینز کے حیوانی ماڈل، نئے ویکسین کی مطلوبہ خصوصیات اور فارماسیوٹیکل اور ویکسین کے کلنیکل ٹرائل کے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔

df
df

By

Published : Apr 28, 2020, 1:47 PM IST

کورونا وائرس کووڈ۔19' کے دنیا بھر میں 100 مختلف ٹیکوں کی تیاری پر کام چل رہا ہے جن میں سات کا انسانوں پر تجربہ شروع ہو چکا ہے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی اعلی سائنس داں سومیا سوامی ناتھن نے پیر کوکووڈ۔19 پر باقاعدہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔

انہوں نے کہا تقریبا 100 مختلف ویکسین تیار کئے جا رہے ہیں جو پری کلنیکل ٹرائل کے مرحلے میں ہیں۔ ان میں سات ویکسینز کا انسانوں پر تجربہ چل رہا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ان 100 ویکسینز میں سے کچھ کووڈ۔19 کے لئے محفوظ اور متاثر کن ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 'یہ تمام ممالک کے مفاد میں ہے کہ وہ مل کر کام کریں کیونکہ ہمیں نہیں معلوم کہ کون سا ویکسین کامیاب ہوں گے۔ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ سب جگہ، تمام ممالک میں لوگوں کو ویکسین دستیاب ہو'۔

ڈاکٹر سوامی ناتھن نے کہا کہ ڈبلوایچ او ماہرین کے اپنے نیٹ ورک اور گروپز کے ساتھ مل کر کام کرتا ہے۔ ماہرین کے نیٹ ورک نے جنوری میں ہی کووڈ۔19 جانچ، فارماسیوٹیکل اور ویکسین پر کام کرنا شروع کر دیا تھا۔ یہ ایکسپرٹز پوری دنیا سے ہوتے ہیں۔

اس وقت تقریبا 1000 ایکسپرٹز تنظیم سے وابستہ ہیں جو ویکسینز کے حیوانی ماڈل، نئے ویکسین کی مطلوبہ خصوصیات اور فارماسیوٹیکل اور ویکسین کے کلنیکل ٹرائل کے ڈیزائن پر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کووڈ۔19کا علاج تلاش کرنے کے لئے ڈبلیو ایچ او کی قیادت میں شروع کیے گئے سالیڈیرٹی ٹرائیل کے لئے 11 ممالک میں لوگوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details