ٹرمپ نے اتوار کو فاکس نیوز ورچیول ٹاؤن ہال میں میٹنگ میں کہا’’ مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس سال کے اواخر تک ایک ویکسین ہوگی ‘‘ ۔
انہوں نے ماڈیٹر بریٹ بائیر اور مارتھا میکلم کو بتایا’’ ہمارے پاس جلد ہی ایک ویکسین ہو گی ‘‘ ۔ اپریل کے اواخر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے اس بات پر زور دیا تھا کہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے پر دنیا بھر میں ہر شخص کے لئے دستیاب ہونی چاہئے ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے كورونا ریسورس سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے 3.5 لاکھ سے زائد کیسز ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد 247100 سے زائد ہے اور 10 لاکھ سے زائد افراد صحت یا ب بھی ہو چکے ہیں ۔