ریاستہائے متحدہ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 3.04 کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 52 ہزار 19 پر پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 4 لاکھ 58 ہزار 572 ہوگئی ہے۔
امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا سے 50 ہزار 299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ نیو جرسی میں اس وبا سے اب تک 24 ہزار 561 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کیلیفورنیا میں اس وبا سے 59 ہزار 226 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ٹیکساس میں اس وبا سے 48 ہزار 252 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 33 ہزار 425 ہلاک ہوئے ہیں۔