امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے معاملات کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔
مسٹر پینس نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا 'کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی جانچ کے حوالے سے ہم نے ابھی تک ملک بھر میں ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کی جانچ کی ہے'
قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آغاز میں کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی کم جانچ کے سلسلہ میں بھاری دباؤ میں آ گیا تھا جس کے بعد نائب صدر کا یہ بیان آیا ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 58 ہزار سے زائد مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ لوگ ٹھیک بھی ہو ئے ہیں۔
صرف امریکہ میں اس وائرس کے 274،000 معاملے درج کئے گئے اور قریب 7077 افراد کی موت ہو چکی ہے۔