اردو

urdu

ETV Bharat / international

کورونا کی وبا میں بچوں کے بحران پر عالمی کانفرنس

بچوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق تنظیم ’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرن‘ نے کورونا کی وبا کے دوران دنیا بھر کے بچوں کا استحصال اور تشدد سے بچانے کے مقصد سے ستمبر 2020 میں تیسری عالمی چوٹی کانفرنس کا انعقاد کرے گا جس میں کئی نوبل ایوارڈ فاتح اور عالمی رہنما حصہ لیں گے۔

کورونا کی وبا میں بچوں کے بحران پر عالمی کانفرنس
کورونا کی وبا میں بچوں کے بحران پر عالمی کانفرنس

By

Published : Aug 27, 2020, 10:19 PM IST

لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرن کے بانی اور نوبل امن ایوارڈ کے نوازے گئے کیلاش ستیارتھی نے بدھ کو یہاں کہا کہ یہ کانفرنس آئندہ نو ستمبر اور دس ستمبر کو آن لائن منعقد کیا جائےگا۔انہوں نے بتایا کہ اس چوٹی کانفرنس میں شامل ہونے کے لئے بہت سارے نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں نے اپنی منظوری دی ہے۔

ان میں مرکزی خواتین اور بچوں کی ترقی کے وزیر اسمرتی ایرانی ،نوبل امن ایوارڈ سے نوازے گئے مشہور تبتی مذہبی گرو دلائی لاما ،سویڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لوفوین،دنیا کے مشہور پاپ سنگر ریکی مارٹن ،عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبرئسس اور بین الاقوامی لیبر تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل گائے رائڈر سربراہ ہیں۔اس کے علاوہ نوبل امن فاتحین میں لیہ ماہ گابی،محترمہ تواکول کرمن،مسٹر محمد یونس اور مسٹر جوڑی ولیمس سمیت کئی دیگر عالمی لیڈروں نے کانفرنس میں شامل ہونے کےلئے اپنا اتفاق ظاہر کیا ہے۔

کانفرنس میں کورونا کی وبا سے متاثر بچوں کے حالات کو بہتر کرنے اور بچوں کو ان کے قدرتی حقوق دینے جیسے مسئلوں پر غور و خوض ہوگا۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں بچوں کی مزدوری ،بچوں کے فقیر بنانے اور انسانی اعضا کی اسمگلنگ ،تعلیم ،خوراک کے عدم تحفظ اور جنگ اور قدرتی آفات کے حالات پر بچوں پر خصوصی طورپر غور ہوگا۔

مسٹر ستیارتھی نے کہا کہ یہ کانفرنس عالمی حکومتوں کو سبھی بچوں کے حقوق کو محفوظ کرنے کےلئے آگاہ کرے گا۔ کورونا کی وبا کے دوران ان بچوں پر انہیں خصوصی توجہ دی جانی چاہئے جو سماج کے کمزور طبقے سے اور حاشیے پر ہیں۔ اگر ان لاکھوں بچوں کو نہیں بچایا گیا تو بچوں کو مزدور بنانے ،ان کی تعلیم اور صحت کے شعبہ کی ترقی پر اثرپڑ سکتا ہے۔

’لاریئٹس اینڈ لیڈرس فار چلڈرنس ‘ بچوں کے حقوق کے تحفظ کا ایک پلیٹ فارم ہے جو نوبل ایوارڈ فاتحین اور عالمی رہنماؤں کو اس مسئلے پر متحد کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details