اردو

urdu

ETV Bharat / international

کووڈ 19: متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی - عالمی صطح پر کورنا وائرس

عالمی صطح پر کورنا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، وہیں امریکہ متاثرین ممالک میں سب سے آگے ہے۔

CORONA
CORONA

By

Published : Apr 3, 2020, 3:07 PM IST

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

دنیا بھر میں اب تک 10 لاکھ 15 ہزار 403 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں، جبکہ 53 ہزار 30 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ متاثرین میں سے 2 لاکھ 10 ہزار 579 افراد صحتیاب ہو گئے ہیں۔

امریکہ نے متاثرین کی تعداد میں سارے ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکہ میں فی الوقت 2 لاکھ 45 ہزار 213 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں جبکہ 13 ہزار 915 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وہیں اٹلی میں کووڈ انیس سے متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 15 ہزار 242 ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار 915 افراد ہلاک چکے ہیں۔

سب سے زیادہ متاثرین کی تعداد میں تیسرے نمر پر اسپین ہے اسپین میں کووڈ انیس متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار 65 ہو گئی ہے جبکہ 10 ہزار 348 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details