اردو

urdu

برازیل میں کووڈ-19 : 1.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

By

Published : Sep 11, 2020, 12:57 PM IST

لاطینی امریکی ملک برازیل جو کورونا سے شدید طور سے متاثر ہے، یہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40،557 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے متاثرین کی تعداد 42 لاکھ سے تجاوز کرکے 42،38،446 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کووڈ-19 : 1.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک
برازیل میں کووڈ-19 : 1.29 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسی مدت کے دوران 983 افراد کی ہلاکت سے ملک میں اموات کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 522 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل برازیل میں بدھ کے روز کورونا وائرس کے 35،816 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 1075 افراد کی ہلاکت کی اطلاع تھی ۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرین کے معاملہ برازیل (42.38 لاکھ)، امریکہ(63.96 لاکھ ) اورہندوستان (45.59 لاکھ) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا سے ہونے والی اموات کی فہرست میں برازیل امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

برازیل کی سب سے زیادہ آبادی والا شہر ساؤ پالو کورونا سے شدید متاثر ہے اور اب تک یہاں 32،104 افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد ، ریو ڈی جنیرو اور سیئرا میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز پائے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details