اردو

urdu

By

Published : Apr 13, 2020, 3:45 PM IST

ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ-19 کیسز میں اضافہ

نیو یارک  میں اب تک ایک لاکھ 89 ہزار 20 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 385 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، وہیں نیو جرسی میں 61 ہزار 850 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 2 ہزار 350 افرا د ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ
امریکہ

امریکہ میں کوورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 50 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

جان ہاپکن یونیورسٹی کے سینٹر فار سسٹم سائنس اینڈ انجینیرنگ کے مطابق امریکہ میں کووڈ-19 سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 733 سے تجاوز کر گئی ہے۔

امریکہ میں کووڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی اسٹیٹ نیو یارک ہے، نیو یارک میں اب تک 1 لاکھ 89 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 9 ہزار 385 افراد اس وائرس سے متاثر ہیں۔

وہیں نیو جرزی میں 61 ہزار 850 کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 2 ہزار 350 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ میچی گن، پینسلوینا، مساچوسیٹس، کیلی فورنیا، الینیوس، لوسی آنہ میں بھی کیسز سامنے آئے ہیں۔

اس بیچ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دوست اور ڈونر آئی چیرہ بھی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے، جس کے بعد وہ کوما میں چلے گئے اور ان کی موت ہو گئی ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں اپنے دوست کے بارے میں بات چیت کی تھی کہ اسے کورونا وائس ہو گیا ہے، جان ہاپکن یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں اب تک اس وائرس سے 20 ہزار 600 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details