اردو

urdu

ETV Bharat / international

کیلیفورنیا کی جیلوں میں تقریباً 2600 قیدی کورونا سے متاثر - covid 19 n California

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کی جیلوں میں تقریباً 2600 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

کیلیفورنیا کی جیلوں میں تقریباً 2600 قیدی کورونا سے متاثر
کیلیفورنیا کی جیلوں میں تقریباً 2600 قیدی کورونا سے متاثر

By

Published : Jun 30, 2020, 10:56 AM IST

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم نے منگل کے روزنامہ نگاروں کو بتایا کہ ان میں سے ایک ہزار سے زائد قیدی صرف سین کوئنٹن کی جیلوں میں ہی متاثر پائے گئے ہیں۔

مسٹر نیوسوم نے کہا ’’کیلیفورنیا کے اصلاحی نظام میں 2589 قیدی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے پائے گئے ہیں۔ سین کوئنٹن کی جیل میں ہی 1011 قیدی کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔

گورنر نے بتایا کہ کیلیفورنیا کے اصلاحی سسٹم میں تقریباً 113،000 قیدی ہیں۔

غورطلب بات یہ ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر میں کیلیفورنیا کی مختلف جیلوں سے اب تک تقریباً 3500 قیدی کو رہا کیا جا چکا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details