اوہائیو کے گورنر مائیک ڈیون نے ایک بیان میں کہا کہ 16 مارچ پیر سے تین اپریل تک سبھی اسکول بند رہیں گے۔ مسٹر ڈیون نے کہا کہ یہ احکامات سبھی سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں کے لئے ہیں۔ اسی طرح میری لینڈ میں بھی دو ہفتے کے لئے کلاسیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
كوروناوائرس: امریکہ کے اوہائیو اور میری لینڈ میں اسکول بند رہیں گے - سپرنٹنڈنٹ کیرن سالمن
امریکہ میں میری لینڈ اور اوہائیو صوبے نے كورونا وائر س کی وبا کی روک تھام کے لئے اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
![كوروناوائرس: امریکہ کے اوہائیو اور میری لینڈ میں اسکول بند رہیں گے Coronavirus: Schools will be closed in Ohio and Maryland in the United States](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-6390357-594-6390357-1584075919374.jpg)
كوروناوائرس: امریکہ کے اوہائیو اور میری لینڈ میں اسکول بند رہیں گے
سپرنٹنڈنٹ کیرن سالمن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 16 مارچ سے جمعہ 27 مارچ تک میری لینڈ کے تمام سرکاری سکول بند رہیں گے۔ میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن نے کہا کہ صوبے کے تمام پرائیوٹ اسکول مناسب قدم اٹھائیں اور اس مدت کے دوران تمام اسکولوں کو بند رکھے۔ امریکہ میں اب تک کورونا وائرس سے 38 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 1400 افراد اس سے متاثر ہیں۔
TAGGED:
سپرنٹنڈنٹ کیرن سالمن