اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل میں کووڈ-19 سے 15 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک - برازیل کی وزارت قومی صحت

لاطینی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کے انفیکشن میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 800 سے زائد افراد کی موت ہونے سے، ہلاک شدگان کی تعداد 15 ہزار کی تعداد کو پار کرکے 15،632 ہوگئی ہے۔

برازیل میں کووڈ-19 سے 15 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک
برازیل میں کووڈ-19 سے 15 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک

By

Published : May 17, 2020, 2:57 PM IST

برازیل میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے 14،919 نئے کیسوں کے ساتھ انفیکشن سے متاثر افراد کی کل تعداد بڑھ کر 2،33،142 ہوگئی ہے۔ ملک میں 89،600 سے زیادہ افراد کورونا انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

برازیل کی وزارت قومی صحت نے اتوار کے روز یہ معلومات دیں۔ ایک روز قبل، برازیل میں کورونا انفیکشن کے ریکارڈ 15،305 نئے کیس سامنے آئے تھے، جبکہ 824 افراد کی موت ہوگئی تھی۔ برازیل کے صدر جیر بولسنارو نے قریب ایک ہفتہ قبل لاک ڈاؤن کے قواعد میں نرمی کرتے ہوئے اسے جم، بیوٹی پارلر اور حجام کی دکانیں کھولنے کی اجازت دی تھی۔

برازیل میں اب تک 57 سرگرمیوں کو لاک ڈاؤن قوانین سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ بولسنارو نے کورونا وائرس کو مستقل طور پر ایک عام فلو بتایا ہے جس کی وجہ سے وہ شدید تنقید کا نشانہ بنے ہیں۔ وہ مارچ میں اپنے وفد کے ہمراہ امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 ممبران کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے خطرناک حد تک جوجھ رہے برازیل میں اسے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے 11 مارچ کو کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کو ایک وبا قرار دیا تھا۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، دنیا بھر میں کورونا انفیکشن کے 4.6 ملین سے زیادہ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، جبکہ اس وبا کی وجہ سے 30 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details