اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: کورونا وائرس نئے مرحلے میں داخل - covid 19 in america

کورونا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

US
US

By

Published : Aug 4, 2020, 10:42 AM IST

امریکہ میں کورونا وائرس سے حالات دن بہ دن بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور اطلاعات ہے کہ یہ وبا اب دیہی علاقوں کی طرف بڑھنے لگی ہے۔

اسی حوالہ سے امریکی صدر کے مشیر برائے کورونا وائرس نے کہا ہے کہ امریکہ وبا کے نئے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر کی مشیر ڈیبورا برکس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کورونا کے نئے مرحلے میں دیہی علاقے بھی شہروں کی طرح خطرے میں ہوں گے۔

کورونا ٹاسک فورس کے سربراہ نے کہا کہ وائرس کی مقامی سطح پر منتقلی میں تخفیف ہوئی ہے۔ تاہم دیہی علاقے والوں کو کورونا سے شہر والوں جتنا ہی خطرہ ہے۔ ماسک پہننے، صفائی اور سماجی فاصلوں پر عمل جاری رکھنا ہوگا۔ تب ہی اس جان لیوا وائرس پر کنٹرول کیا جاسکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details