دوسری جانب امریکہ میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلیفورنیا، ایریزونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔
خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ وائرس سے اموات کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 2744 تک پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وائرس کے 769 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔