اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار سے متجاوز - ہلاکتوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہو چکی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 98 لاکھ 42 ہزار 453 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہوچکی ہیں۔

Coronavirus cases and deaths worldwide
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار سے متجاوز

By

Published : Sep 21, 2021, 3:57 PM IST

دنیا میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کی موذی وبا کی چوتھی لہر سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 22 کروڑ 98 لاکھ 42 ہزار 453 تک جا پہنچی ہے جب کہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 47 لاکھ 13 ہزار 807 ہوچکی ہیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 86 لاکھ 13 ہزار 666 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیر علاج اور گھروں میں قرنطینہ میں ہیں، جن میں سے 98 ہزار 721 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے جب کہ 20 کروڑ 65 لاکھ 14 ہزار 980 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 94 ہزار 619 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جب کہ اس وبا سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 31 لاکھ 7 ہزار 628 ہوچکی ہے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details