عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جنوبی امریکی ملک بولیویا میں عام انتخابات کو 18 اکتوبر تک کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ بولیویا کے انتخابات حکام نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔
اس سے قبل بولیویا میں عام انتخابات مئی میں ہونا طے تھے اور پھر اسے چھ ستمبر تک کے لئے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
اس اعلان کے دو ہفتہ پہلے بولیویا کے عبوری صدر جینائن انیج کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں اس کے علاوہ کابینہ کے چار ممبران بھی۔