دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ کی وبا کے متاثرین کی تعداد 11.65 کروڑ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک اس موذی وبا کی زد میں آنے سے 25.88 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11 کروڑ 65 لاکھ دو ہزار سے زائد اور 25 لاکھ 87 ہزار 977 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سر فہرست امریکہ میں کووڈ 19 متاثرین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 52 ہزار سے زیادہ، جبکہ 5.24 لاکھ سے زیادہ مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
بھارت میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 13 لاکھ سات ہزار 911 تک جاپہنچی ہے، حالانکہ یہاں ایک کروڑ آٹھ لاکھ 68 ہزار 520 مریض شفایاب ہوئے ییں جبکہ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 756 ہوچکی ہے۔
ایک کروڑ سے زائد کورونا کیسز کی تعداد والے تین ممالک میں شامل برازیل میں اب تک ایک کروڑ 9 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ افراد اس جان لیوا اور موذی وبا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2.64 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔
امریکہ، بھارت اور برازیل کے بعد کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر روس میں ’کووڈ 19‘ سے 42.63 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 87،253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 42.25 لاکھ سے زائد اور اب تک 124،654 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 39 لاکھ 42 ہزار 243 افراد کورونا وائرس سے متاثر اور اب تک 88،597 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
اسپین میں اب تک اس جان لیوا وبا سے 31.49 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 71،138 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 30.46 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اب تک 99،578 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔