عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ 19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ یا علاقہ محفوظ نہیں ہے۔ اس موذی وبا سے لوگوں کے متاثر ہونے اور مریضوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 16 لاکھ 54 ہزار 17 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات کی تعداد 24 لاکھ 72 ہزار 387 ہو چکی ہے۔
دنیا میں جان لیوا کورونا وائرس کے 2 کروڑ 23 لاکھ 97 مریض ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 94 ہزار 2 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جبکہ 8 کروڑ 68 لاکھ 24 ہزار 596 افراد اس موذی وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 9 ہزار 875 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 6 ہزار 473 ہو چکی ہے۔
بھارت میں کورونا وائرس کے متاثرین کی کل تعداد ایک کروڑ نو لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، حالانکہ یہاں کورونا سے شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار 715 ہوگئی ہے۔ اس ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 56 ہزار 302 ہوگئی ہے۔
ایک کروڑ سے زائد کورونا مریضوں کی تعداد والے ممالک میں شامل برازیل میں ایک کروڑ سے زیادہ کووڈ 19 کے کیسز ہیں اور یہاں اب تک ایک کروڑ 39 ہزار سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ 2.45 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 41.17 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.20 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا سے 41.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 81،517 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
فرانس میں 35.97 لاکھ سے زیادہ افراد موذی وائرس سے متاثر اور 83،546 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 31.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 67،101 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 27.95 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 95،486 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ترکی میں کورونا سے اب تک 26.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 27،983 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جرمنی میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.88 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 67،883 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے اب تک 22.22 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 58،685 مریض اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا سے 20.6 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 51،122 مریض اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں 20.38 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 1.79 لاکھ افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا وائرس کے کل کیسز 16.31 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اور 42،077 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
ایران میں ابھی تک 15.66 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر اور 59،409 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔