امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور دن بدن اس وبا سے لوگوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر رہنے والے ممالک اٹلی، اسپین، چین ایران وغیرہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے
جان ہاپکنز یونیورسٹی کےسائنس اورانجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزارسے تجاوز کرکے 20506 پہنچ گئی ہے جبکہ 529740 افراد اس سے متاثر ہیں۔