اردو

urdu

ETV Bharat / international

برازیل: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4256 ہو گئی

برازیل کی 27 ریاستوں میں سے 13 ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی موت کی خبر سامنے آ چکی ہے۔

برازیل: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4256 ہو گئی
برازیل: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 4256 ہو گئی

By

Published : Mar 30, 2020, 1:00 PM IST

لاطینی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4256 ہو گئی ہے جبکہ اس سے اب تک 136 افراد ہلاک ہو ئے ہیں۔

وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ 'گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 352 نئے کیس سامنے آئے ہیں جبکہ کم از کم 22 مریضوں کی موت ہو گئی ہے۔'

ملک کی جنوب مشرقی ریاست پالو سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں کورونا کے اب تک 1451 متاثرین سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 98 متاثرین کی موت ہو چکی ہے۔

اس کے بعد ریو ڈی جینرو ریاست متاثر ہے جہاں اب تک 600 کیسز سامنے آ چکے ہیں جن میں سے 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

اب تک ملک کی 27 ریاستوں میں سے 13 ریاستوں میں کورونا وائرس سے متاثر لوگوں کی موت کی خبر سامنے آ چکی ہے۔

زیادہ تر ریاستوں نے لوگوں کو ایک دوسرے کے رابطے میں نہ آنے دینے اور دکانداروں سے ضروری اشیاکی فروخت پر روک لگانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

برازیل حکومت نے پڑوسی ممالک سے متصل اپنی تمام سرحدوں کو سیل کر دیا ہے اور کورونا وائرس سے شدید متاثر ممالک کے شہریوں کے آنے پر روک لگا دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details