اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ کے قریب

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 70 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ، جبکہ اس مہلک وبأ کی زد میں آنے سے اب تک چار لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Jun 8, 2020, 12:34 PM IST

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے اب تک دنیا بھر میں 70،81،811 افراد متاثر اور 4،05،074 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا متاثرین کی تعداد 71 لاکھ کے قریب

کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ امریکہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے، برازیل دوسرے اور روس تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف اس وبا کی وجہ سے اموات کی تعداد کے لحاظ سے بھی امریکہ پہلے برطانیہ دوسرے اور برازیل تیسرے نمبر پر ہے۔

دنیا میں سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک 20،07،449 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 1،12،469 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 6،91،962 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں اور 36،499 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

روس میں بھی کورونا وائرس کووڈ 19 پھیلتا جارہا ہے اور اب تک 4،67،673 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 5،859 افراد کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

برطانیہ میں بھی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں۔ اب تک 2،86،194 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 40،542 افراد کی موت واقع ہوئی اجل بن چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد

اس وبا نے یورپی ملک اٹلی میں شدید تباہی مچا ئی ہے۔ اب تک اس کی وجہ سے 33899 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2،34،988 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 2،88،630 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 27،136 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

جرمنی میں 1،85،869 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 8776 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں اب تک 1،71،789 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 8281 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details