پیرو کی وزارت صحت نے اپنی روزانہ کی رپورٹ میں بتایا کہ ابھی تک 10101کورونا مریضوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے اور ان میں سے 998 مریضوں کو انتہائی نگہداشت کے کمرے (آئی سی یو) اور وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔
پیرو : کورونا متاثرین کی تعداد 178914 ہوئی، 4894 موت - بین الاقوامی خبریں
پیرو میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ -19) کے اب تک 178914 معاملے سامنے آئے ہیں اور اس وائرس کے انفیکشن سے 4894 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔
پیرو میں کورونا متاثرین
لاطینی امریکہ میں دوسرے سب سے زیادہ انفیکشن والے ملک پیرو نے وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لاک ڈاؤن میں 30 جون تک توسیع کر دی ہے۔
ملک میں معیشت کو پٹری پر لانے کے لئے مئی کے آخر میں 27 مختلف شعبوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی دینا شروع کر دیا ہے۔