اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 14.38 کروڑ سے تجاوز - ای ٹی وی بھارت اردو

امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 3.18 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا سے 5.69 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

Corona victims in the world
Corona victims in the world

By

Published : Apr 22, 2021, 4:49 PM IST

دنیا میں کورونا انفیکشن کی رفتار بڑھتی جار ہی ہے اور دنیا بھر میں اب تک 14.38 کروڑ سے زائد افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 30.58 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 14 کروڑ 38 لاکھ 63 ہزار 870 ہوگئی ہے، جبکہ 30 لاکھ 58 ہزار 640 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور یہاں متاثرین کی تعداد 3.18 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ اس وبا سے 5.69 لاکھ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں بھارت دوسرے اور ہلاکتوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 1،59،30،965 ہو گئی ہے۔ وہیں 1،84،657 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ برازیل انفیکشن کے معاملے میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے کیسز ایک مرتبہ پھر بڑھ رہے ہیں اور یہاں اب تک 1.41 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ اس وبا سے 3.81 لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

فرانس انفیکشن کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر ہے، یہاں کورونا وائرس سے اب تک 54.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 1.02 لاکھ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ روس میں کورونا متاثرین کی تعداد 46.73 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 1.04 لاکھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 44.11 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور 1.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدگان کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے ۔ ترکی میں اب تک 44.46 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36،975 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 39.04 لاکھ ہوگئی ہے اور 1.17 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اسپین میں وبا سے 34.46 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 77،364 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں جرمنی دسویں نمبر پر ہے۔ یہاں کورونا متاثرین کی تعداد 32.22 لاکھ ہوگئی ہے اور 80،938 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ارجنٹینا میں کورونا متاثرین کی تعداد 27.69 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے اور اس وبا سے 60،083 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولینڈ میں کورونا سے 27.18 لاکھ افراد کو متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے 60083 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں کورونا سے 27.01 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 69،596 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details