عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے قہر سے امریکہ میں متاثرین کی تعداد سات لاکھ سے تجاوز کر گئی اور اب تک اس وبا سے 36822 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے ہفتہ کو جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 700282 ہو گئی ہے اور اس سے 36822 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔
دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اس وبا کاسب سے زیادہ قہر ہے۔ اس کے بعد سپین میں 191000 کیسز سامنے آئے ہیں ۔
عالمی ادارۂ صحت 11 مارچ کو كووڈ -19 کو وبا قرار دے چکا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق عالمی سطح پر کورونا وائرس سے 2،233،604 افراد متاثر ہیں جبکہ اس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 153،135 ہو گئی ہے۔