اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گتریز نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر تجربہ جاری ہے اور کامیابی کی صورت میں ویکسین کو عالمی سطح پر عوامی املاک سمجھا جائے گا۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ اس کورونا ویکسین کو کسی ایک ملک یا کسی ایک خطے کی ملکیت تصور نہ کیا جائے۔ یہ ویکسین قابل دسترس، محفوظ اور موثر ہو۔ اسے دنیا کے ہر ایک شخص تک پہنچایا جائے اور ہر جگہ تک اس کی رسائی ہو۔
انہوں نے یہ بات انسانوں پر ہونے والے کورونا ویکسین کے کلینیکل ٹرائلز کے پس منظر میں کہی، جو امریکہ اور برطانیہ سمیت متعدد ممالک میں شروع ہوچکا ہے۔