اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں جلد کورونا ویکسین کو منظوری مل سکتی ہے

امریکہ میں اس وقت ایسٹرازینیکا، مارڈرنا اور فیزر نامی تین کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے ویکیسن کے تیسرے مرحلے کا کلینکل ٹسٹ کیا جارہا ہے۔

sfd
sfd

By

Published : Aug 30, 2020, 10:53 PM IST

امریکہ کی فوڈ اور ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ اسٹیفن ہون نے کہا کہ اگر تیسرے مرحلے کے کلینکل ٹرائل کے بہتر نتائج آئے تو امید ہے کہ اس کی تکیمل سے قبل ہی کورونا کے کسی ویکسین کو رجسٹرڈ کیا جا سکتا ہے۔

فنانشل ٹائمز کی اتوار کے روز شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ہان نے یہ بات ایک انٹرویو میں کہی۔

امریکہ میں اس وقت ایسٹرازینیکا، مارڈرنا اور فیزر نامی تین کمپنیوں کی جانب سے کورونا وائرس کے ویکیسن کے تیسرے مرحلے کا کلینکل ٹسٹ کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ 3 نومبر کے صدارتی انتخابات سے قبل کسی ویکسین کی منظوری دی جاسکتی ہے۔

مسٹر ہان نے کہا کہ 'اگر ویکسین کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل سے پہلے ہمیں لگتا ہے کہ یہ محفوظ اور کارگر ہیں تو اسے منظوری دی جاسکتی ہے'۔

واضح رہے کہ امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 61 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے اور اب تک 1,82,786 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details