اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ کے ٹیکساس میں کورونا کے 8258 نئے معاملے - بھارت میں کورونا وائرس

ٹیکساس میں کورونا سے اب تک 191790 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 2608 لوگوں نے اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ وہیں 97000 ہزار لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

امریکہ کے ٹیکسس میں کورونا کے 8258 نئے معاملے
امریکہ کے ٹیکسس میں کورونا کے 8258 نئے معاملے

By

Published : Jul 5, 2020, 10:33 AM IST

امریکہ کے ٹیکسس میں ایک دن میں کورونا وائرس (کوویڈ -19) کے 8200 نئے معاملے درج کئے گئے ہیں۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ 'ہفتے کو جب ملک یوم آزادی منا رہا تھا، اس دن ٹیکسس میں کوویڈ 19 کے 8258 نئے معاملے درج کئے گئے اور 33 لوگوں کی اس وجہ سے موت ہوئی۔'

ٹیکسس میں کورونا سے اب تک 191790 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور 2608 لوگوں نے اس کی وجہ سے جان گنوائی ہے۔ وہیں 97000 ہزار لوگ اب تک اس وبا سے ٹھیک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 'امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29 لاکھ 35 ہزار 770 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 32 ہزار 318 ہو چکی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details