جنوبی امریکی ملک چلی میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ میں اضافہ جاری ہے۔ چلی میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 3،26،539 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا سے 8347 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
چلی کی وزارت صحت نے بتایا کہ 'گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 2840 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس دوران 98 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کووڈ-19 سے متاثر ہونے کے سبب چلی دنیا میں اب ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔'
وزارت صحت کے مطابق 'کورونا کے 1796 مریض مختلف اسپتالوں کے آئی سی یو وارڈوں میں داخل ہیں، جن میں سے 1502 مریض وینٹیلیٹر پر ہیں جن میں سے 327 کی حالت تشویشناک ہے۔'