امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے کیسز میں کمی کے باوجود اس مہلک وائرس کا اثر اب بھی برقرارہے۔ ملک میں منگل کو کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد دو لاکھ کو عبور کر گئی۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا سے امریکہ میں اب تک 68،56،884 افراد متاثر ہوئے ہیں اوراموات کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر کے 200،005 ہوگئی ہے۔
نیو یارک میں کورونا سے سب سے زیادہ 33،092 اموات ہوئی ہیں جبکہ نیو جرسی میں 16،069 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اس کے علاوہ کورونا سے ٹیکساس، فلوریڈا اور کیلیفورنیا میں 13 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔