اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح محض 30 فیصد - امریکہ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح

امریکہ میں 11 لاکھ سے زائد یعنی مجموعی تعداد 1107204 لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔ امریکہ کے نیویارک اور نیو جرسی صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔

sdf
sdf

By

Published : Jul 18, 2020, 9:03 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ شدید طورپر جوجھ رہے امریکہ میں اب تک 36.47 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ کورونا سے 1.39 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 139266 پہنچ گئی ہے، جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 36 لاکھ کی تعداد سے تجاوز ہو کر 3647715 ہوگئی ہے۔

امریکہ میں 11 لاکھ سے زائد یعنی مجموعی تعداد 1107204 لوگ کورونا انفیکشن سے مکمل طور پر صحتیاب ہوئے ہیں۔امریکہ کے نیویارک اور نیو جرسی صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں۔

محض نیویارک میں کورونا انفیکشن کے چار لاکھ سے زائد کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 32 ہزار سے زائد افراد کی موت ہوئی ہے۔

نیوجرسی میں اب تک کورونا وائرس انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 15 ہزار سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ میساچوسیٹس،مشیگن ،الینائس،کیلیفورنیا اور پینسلوینیا جیسے صوبے بھی کوویڈ 19 کا قہر جھیل رہے ہیں ۔ان سبھی صوبوں میں کورونا سے چھ ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

کیلیفورنیا ،ٹیکساس اور فلوریڈا میں کورونا انفیکشن کے تین لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details