لاطینی امریکی ملک برازیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 829 افراد کی ہلاکت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،34،935 ہوگئی ہے۔
برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 'ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 36،303 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 44،55،386 ہوگئی ہے۔'
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 'برازیل (44.55 لاکھ)، امریکہ (66.74 لاکھ) اور بھارت (51.18 لاکھ) کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔