جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ 1,21,407 ہوگئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 2.2 لاکھ کا ہندسہ تجاوز کرکے 2,297,190 ہو گئی۔ امریکہ میں تقریباَ چھ لاکھ افراد کورونا سے پوری طرح صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکہ کے نیو یارک اور نیو جرسی صوبے کورونا سے سب سے ز ائد متاثر ہوئے ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا کے تقریباَ پانچ لاکھ کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے، جبکہ 31 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
امریکہ: کورونا سے ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک
عالمی وبا کورونا وائرس سے شدید متاثر امریکہ میں اس وبا سے 1.21 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 2.2 لاکھ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔
امریکہ میں کورونا سے ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد ہلاک
نیو جرسی میں اب تک کورونا انفیکشن کے ایک لاکھ سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس، مشی گن، ایلی نوائے، کیلیفورنیا اور پنسلوانیا جیسے صوبوں میں بھی کووڈ۔19 کا وبا کا قہر بڑھ رہا ہے۔ ان تمام صوبوں میں کورونا سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔