اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ: کورونا سے اب تک 1.97 لاکھ سے زائدہ افراد ہلاک

کورونا وائرس سے شدید متاثر امریکہ میں اس کے انفیکشن کی وجہ سے 1.97 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں، امریکہ میں یہ وبا خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اور اب تک 66 لاکھ سے زائد افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Sep 18, 2020, 2:05 PM IST

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,97,633پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 66 لاکھ سے بڑھ کر 66،74،411 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس

امریکہ کے نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا صوبے کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، صرف نیو یارک میں کورونا وائرس کی وجہ سے 33،070 افراد ہلاک ہوئے ہیں، نیو جرسی میں اب تک 16،057 افراد اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

کیلیفورنیا میں کووڈ 19 سے اب تک 14،804 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، ٹیکساس میں اس سے 14،826 افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ 19 سے 13،086 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اس کے علاوہ میساچوسٹس، الی نوائے اور پنسلوانیا جیسے صوبے بھی کووڈ ۔19 کا قہر جھیل رہے ہیں، ان تینوں صوبوں میں کورونا سے سات ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details