اردو

urdu

ETV Bharat / international

چلی میں کورونا سے 179436 افراد متاثر، 3362 اموات - کورونا کے 5143 نئے کیسز سامنے آئے ہیں

چلی میں اب تک کورونا کے 179436 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس وبا سے 3362 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

corona in chile affected 179,436 people, killing 3,362
چلی میں کورونا سے 179436 افراد متاثر، 3362 اموات

By

Published : Jun 16, 2020, 12:24 PM IST

جنوبی امریکی ملک چلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں کورونا کے 5143 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جن میں 39 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ فی الحال چلی میں کورونا کے 27282 فعال کیسز ہیں جنہیں کوارنٹین میں رکھا گیا ہے۔ ان مریضوں میں سے 1463 لوگوں کو وینٹیلیٹر پر رکھا گیا ہے جن میں 385 افراد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے کہا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے مزید پابندیوں کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ چلی میں 18 مارچ سے پابندی نافذ ہے۔ یہاں سرحدیں بند ہیں اور اسکول وغیر ضروری کاروبار بھی ٹھپ پڑے ہوئے ہیں۔

'جرمنی میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کی جائے گی'

ABOUT THE AUTHOR

...view details