اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کورونا سےاب تک  5.16 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں - امریکہ کی خبریں

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5،16،456 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،87،14،851 ہو چکی ہے۔

امریکہ میں اب تک کورونا سے5.16 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں
امریکہ میں اب تک کورونا سے5.16 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

By

Published : Mar 3, 2021, 11:59 AM IST

امریکہ میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے اب تک 5.16 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس وبا نے امریکہ میں خطرناک شکل اختیار کر لی ہے اور اب تک اس سے 2.8 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5،16،456 اور متاثرہ افراد کی تعداد 2،87،14،851 ہو چکی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی کورونا وائرس سے 47،818 اموات ہوئیں، جبکہ نیو جرسی میں اب تک 23،321 ،کیلیفورنیا میں 52،588، ٹیکساس میں 44،184 جبکہ فلوریڈا میں کووڈ-19 سے 31،135 لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔

اس کے علاوہ ایلی نوائے میں 22،803 ، مشی گن میں 16،544، میساچوسیٹس میں 16،182، اور پنسلوینیا میں کورونا سے اب تک 24،062 ہلاک ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details