اردو

urdu

ETV Bharat / international

ٹرمپ کا دعوی: امریکہ میں کورونا وبا کنٹرول میں ہے - Corona epidemic under control in US

ٹرمپ نے یہ بھی تسلیم کیا کہ 'لوگوں کی جان جارہی ہے،یہ سچ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کچھ نہیں کررہے ہیں۔ہم وہ سارے قدم اٹھارہے ہیں،جو اٹھا سکتے تھے،ہم جتنا اس پر قابو کرسکتے تھے ،اتنا قابو کرچکے ،یہ بھیانک پلیگ کی طرح ہے'۔

sdf
sdf

By

Published : Aug 5, 2020, 10:41 PM IST

امریکہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں اور اب تک ایک لاکھ 55 ہزار سے زائد کی موت کے درمیان صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ جتنا کورونا پر قابو کرسکتے تھے اتنا قابو کرچکے ہیں۔

ٹرمپ امریکی ویب سائٹ کو حال ہی میں دیے انٹر ویو میں کہا کہ کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے ان کی انتظامیہ نے لاجواب کام کیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ 'لوگوں کی جان جارہی ہے،یہ سچ ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کچھ نہیں کررہے ہیں۔ہم وہ سارے قدم اٹھارہے ہیں،جو اٹھا سکتے تھے،ہم جتنا اس پر قابو کرسکتے تھے ،اتنا قابو کرچکے ،یہ بھیانک پلیگ کی طرح ہے'۔

صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ جو کیس سامنے آرہے ہیں، وہ زیادہ ٹیسٹنگ کی وجہ سے ہیں۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ کورونا نے امریکہ کو بہت نقصان پہنچایا،لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت آگیا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اب تک 47 لاکھ 50ہزار سے زیادہ افراد متاثر جبکہ ایک لاکھ 56 ہزارسے زائد کی موت ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details