اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا میں کورونا وائرس سے کروڑوں طلباء متاثر

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 160 سے زائد ممالک نے اپنے تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں۔ دنیا کے87 فیصد طلباء اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا میں کورونا وائرس سے کروڑوں طلباء متاثر
دنیا میں کورونا وائرس سے کروڑوں طلباء متاثر

By

Published : Mar 31, 2020, 12:01 AM IST

کورونا وائرس کا دنیا میں بچوں کی تعلیم پر اثر پڑ رہا ہے اورڈیڑھ ارب سے زائد طلباء اسکولز اور یونیورسٹیز جانے سے قاصر ہیں۔اقوام متحدہ تعلیمی ، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (یونیسکو) نے پیر کو یہ معلومات دی۔

یونیسکو نے اپنے ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ دنیا بھر میں ڈیڑھ ارب سے زائد طلباء کورونا وائرس کی وجہ سے اسکولز یا یونیورسٹیز نہیں جا پا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق 160 سے زائد ممالک نے اپنے تعلیمی ادارے بند کردیئے ہیں۔ دنیا کے87 فیصد طلباء اس سے متاثر ہوئے ہیں۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا کی وبا سے دنیا بھر میں 720000 افراد امتاثر ہیں۔جن میں 152042 افراد علاج کے بعد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔جبکہ 34018 متاثرین کی موت ہوگئی ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

Corona

ABOUT THE AUTHOR

...view details