اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ 19 سے 5.65 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے تین کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 283 ہوگئی ہے

امریکہ میں کووڈ 19 سے 5.65 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں
امریکہ میں کووڈ 19 سے 5.65 لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں

By

Published : Apr 16, 2021, 1:58 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) سے شدید طور سے دوچار امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 5.65 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکہ میں اس وبا نے شدید شکل اختیار کرلی ہے اور اب تک اس سے تین کروڑ سے زیادہ افراد اس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 283 ہوگئی ہے ، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3،14،95،164 ہوگئی ہے۔

امریکہ کی نیو یارک ، نیو جرسی اور کیلیفورنیا جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ صرف نیو یارک میں ہی 51،418 افراد کورونا وائرس کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک نیو جرسی میں 25،053 ، کیلیفورنیا میں 60،802 ، ٹیکساس میں 49،441 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ، جبکہ فلوریڈا میں 34،238 ، الینوائے میں 23،896 ، مشی گن میں 17،817 ، میساچوسیٹس میں 17،432 ، اور پنسلوانیا میں کورونا سے 25،546 مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا ویکسینیشن مہم بھی بڑے پیمانے پر چل رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details