اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر

دنیا بھر میں کورونا سے 13 کروڑ 72 لاکھ سے زائد افراد متاثر

Corona
Corona

By

Published : Apr 13, 2021, 10:58 PM IST

جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے دنیا کا کوئی خطہ محفوظ نہیں۔ اس موذی وبا سے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ لگاتار جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیر علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے ایک لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکہ اب بھی پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس جان لیوا وبا بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔

’کووڈ19‘کے امریکہ میں 68 لاکھ 52 ہزار 989 مریض اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے نو ہزار 321 کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دو کروڑ 45 لاکھ 60 ہزار 856 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں اس وائرس سے ایک لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ ایک کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے آ چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے تین لاکھ 55 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 35 لاکھ 21 ہزار 409 ہو گئی۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 99 ہزار 135 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 67 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔

روس میں کورونا وائرس س مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئی جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 710 ہو چکی ہے۔ برطانیہ میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 100 جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔

ترکی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 182 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 3 ہزار 573 ہو چکے ہیں۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں مجموعی کی تعداد ایک لاکھ 14 ہزار 612 جبکہ اس کے مجموعی کیسز 37 لاکھ 79 ہزار 594 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات کی تعداد 76 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 70 ہزار 256 مصدقہ متاثرین رپورٹ ہوئے ہیں۔

جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں جان لیوا کورونا وائرس 79 ہزار 110 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وبا کے 30 لاکھ 21 ہزار 64 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مملکت سعودی عرب اسی فہرست میں 42 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 765 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 99 ہزار 277 تک جا پہنچی ہے۔

ایک ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 93 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 90 ہزار 435 ہو چکی ہے جبکہ مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہے۔

پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے فہرست میں 31 ویں نمبر پر ہے۔ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 318 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 619 ہو گئی ہے، جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 29 ہزار 920 ہو چکی ہے۔

خیال رہے کورونا وائرس سے یورپ میں اموات کی تعداد 10 لا کھ سے تجاوز کر گئی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق دنیا کی 60 فیصد اموات صرف یوروپ کے 6 ممالک میں ہوئی ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details