اردو

urdu

ETV Bharat / international

دنیا بھر میں کورونا سے 10.85 کروڑ متاثر، 23.93 لاکھ افراد کی موت - ایک کروڑ نو لاکھ چار ہزار 940 تک پہنچ گئی ہے

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کی عالمی وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اس مہلک وبا سے اب تک جہاں 23.93 لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہوچکی ہے۔ وہیں، اس کی زد میں آنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10.85 کروڑ کے پار ہوچکی ہے۔

more than 23.93 million deaths worldwide from corona virus
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 23.93 لاکھ سے زیادہ اموات

By

Published : Feb 14, 2021, 6:25 PM IST

دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور لوگاس کی زد میں مسلسل آرہے ہیں۔ متاثرین اور مہلوکین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکینز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 192 ممالک میں کورونا کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 10 کروڑ 85 لاکھ 21 ہزار 312 ہوگئی ہے۔

اب تک کورونا سے 23 لاکھ 93 ہزار 571 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں، چھ کروڑ آٹھ لاکھ 20 ہزار 741 لوگ اس وائرس کے انفیکشن سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے 10.85 کروڑ متاثر، 23.93 لاکھ لوگوں کی موت

عالمی سپر پاور امریکہ میں کورونا کے سبب ہنگامہ جاری ہے۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2.75 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے، جبکہ چار لاکھ 84 ہزار 200 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد ایک کروڑ نو لاکھ چار ہزار 940 تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 11 ہزار 731 ہوگئی ہے۔ وہیں، فعال معاملات بڑھ کر 137567 ہوگئے ہیں۔ ملک میں کورونا انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 1،55،642 ہوگئی ہے۔

برازیل میں اب تک 98.09 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 238532 مریض فوت ہوچکے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 40.39 لاکھ ہوگئی ہے اور 117128 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس میں کورونا سے 40.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں، جبکہ 78403 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانس میں 34.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 80،955 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 30.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64747 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

اٹلی میں متاثرہ افراد کی تعداد 27.10 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 93356 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ترکی میں کورونا سے اب تک تقریباً 25.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 27377 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جرمنی میں اس وائرس کی زد میں آنے والوں کی تعداد 23.36 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 64831 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اب تک 21.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 57425 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ارجنٹائن میں کورونا سے 20.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 50188 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

افغانستان: گیس ٹینکر پھٹنے سے 500 ٹینکر تباہ، 20 افراد زخمی

بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ بری ہوگئے

میکسیکو میں متاثرین کی تعداد 19.88 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی 173771 ہوچکی ہے۔

پولینڈ میں انفیکشن کے کل معاملات 15.83 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اور 40709 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایران میں کورونا وبا سے اب تک 15.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58883 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

جنوبی افریقہ میں 14.90 لاکھ متاثر اور 47821 ہلاک ہوئے ہیں۔ یوکرین میں اس وائرس سے 13.13 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 25،578 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

پیرو میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 43،255 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا سے 12.10 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اموات کی تعداد 32،936 تک جا پہنچی ہے۔ جمہوریہ چیک میں 10،82 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 18،058 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

نیدرلینڈ میں کورونا متاثرین کی تعداد 10.40 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 14913 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کناڈا میں اس وائرس کی زد میں 8.28 لاکھ سے زیادہ آچکے ہیں جبکہ 21238 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پرتگال میں اس وبا سے 7.84 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 15183 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

چلی میں کورونا سے 7.72 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 19443 جاں بحق۔ رومانیہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.60 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی 19325 ہوچکی ہے۔

بیلجیم میں 7.37 لاکھ سے زیادہ متاثر 21634 ہلاک ہوئےہیں۔ اسرائیل میں 7.21 لاکھ سے زیادہ متاثر اور 5،351 جاں بحق ہوچکے ہیں۔ عراق میں کورونا سے 7.21 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 13164 ہوگئی ہے۔

سویڈن میں اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6.08 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12428 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 5 لاکھ 61 ہزار 625 تک جا پہنچی ہے اور 12276 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں پانچ لاکھ 47 ہزار 255 افراد کورونا کی زد میں آچکے ہیں اور 11507 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں سوئٹزرلینڈ نے بنگلہ دیش کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس وبا نے پانچ لاکھ 40 ہزار 727 افراد کو متاثر کیا ہے اور 9755 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار 266 تک جا پہنچی ہے، جبکہ 8266 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

مراکش میں اس وبا سے چار لاکھ 78 ہزار 135 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8460 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آسٹریا میں چار لاکھ 32 ہزار 303 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8195 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سربیا میں کورونا انفیکشن کی کل تعداد 4 لاکھ 19 ہزار 493 ہوگئی ہے اور 4214 مریض جان بحق ہوئے ہیں۔ جاپان میں کورونا کے کل کیسز بڑھ کر چار لاکھ 14 ہزار 787 ہوگئے ہیں، جبکہ 6928 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ ہنگری میں اب تک تین لاکھ 85 ہزار 755 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 13636 اموات ہوچکی ہیں۔

سعودی عرب میں تین لاکھ 72 ہزار 410 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6429 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایکواڈور میں 15269، بولیویا میں 11155، مصر میں 9935، گوئٹے مالا میں 6094، پناما میں 5621 اور چین میں کورونا سے اب تک 4829 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details