اردو

urdu

ETV Bharat / international

ارجنٹینا میں کورونا سے 50 ہزار ہلاکتیں

جنوبی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں عالمی وبا کورونا وائرس سے تقریباً 50 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اسی کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد ببیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا سے 50 ہزار افراد ہلاک
ارجنٹینا میں کورونا سے 50 ہزار افراد ہلاک

By

Published : Feb 7, 2021, 1:10 PM IST

کورونا وائرس نے دنیا بھر میں تباہی مچائی ہوئی ہے۔ لاطینی امریکہ کے ملک ارجنٹینا میں اس ہلاکت خیز وبا کورونا وائرس سے تقریباً پچاس 50 ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ وہاں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد ببیس لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8 ہزار 374 نئے کیسز کی تصدیق کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 19،70،009 ہوگئی ہے جب کہ کورونا سےمزید 285 اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 48،985 ہوگئی ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا سے 50 ہزار افراد ہلاک

ارجنٹینا کی راجدھانی بیونس آئرس کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہے جہاں گذشتہ سال مارچ سے اب تک 822،037 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ارجنٹینا کی حکومت نے غیر مقیم غیر ملکیوں کے لئے بھی ملک کی سرحد 28 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ارجنٹینا میں کورونا سے 50 ہزار افراد ہلاک

ABOUT THE AUTHOR

...view details