امریکی ریاست کولوراڈو کے سپرمارکیٹ میں فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص پر 10 افراد کے قتل کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
خبررساں ایجنسی کے مطابق 21 برس کے حملہ آور کی شناخت احمد علیسا کے نام سے کی گئی۔ ملزم کو بولڈر کاؤنٹی کی جیل منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کا مقصد تاحال ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔