کولمبیا کے صدر ایوان ڈیوک مارکیز نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ ’برازیل میں پائے گئے کورونا کے نئے اسٹرین کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جمعہ سے میں نے اور وزارت صحت نے ایک ماہ تک وہاں کی پروازیں معطل کیے جانے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ محض مسافر طیارے ہی معطل رہیں گے اور مال بردار طیاروں کا آپریشن جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ 18 سے 27 جنوری کے مابین برازیل سے یہاں آنے والے افراد کو 14 دنوں کے ’سیلف آئیسولیشن‘ میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔