اردو

urdu

ETV Bharat / international

بچوں کی حفاظت سے متعلق پروگرام متاثر ہو سکتا ہے: یونیسیف

بچوں کی تعلیم، صحت اور حفاظت وغیرہ کے لیے کام کرنے والی تنظیم یونائیٹیڈ نیشنس انٹرنیشنل چلڈرنس ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے مطابق عالمی وباء کورونا وائرس (کووڈ۔19) کا اثر پوری دنیا میں بچوں کی زندگی محفوظ بنانے کے لیے چلائے جانے والے حفاظتی ٹیکہ پروگرام پر پڑ سکتا ہے۔

code-19 is affecting children's immunization program
کورونا کی وجہ سے بچوں کے ٹیکوں کے پروگرام پر اثر پڑ رہا ہے

By

Published : Apr 25, 2020, 10:01 PM IST

یونیسیف نے ایک سرکاری بیان جاری کرکے کووڈ۔-19 کی وجہ سے بچوں کے ٹیکہ پروگرام پر پڑنے والے اثر کے تعلق سے آگاہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے ٹیکے کے پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ لیکن کووڈ۔-19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کی وجہ سے لاکھوں بچے، ان کی زندگی بچانے والے ٹیکوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔

یونیسیف کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ۔-19 کی وجہ سے کئی ممالک نے اپنے چلائے جانے والے پولیو ٹیکہ پروگرام کو ملتوی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 25 ممالک نے کورونا جیسے ہنگامی صحت چیلنج کے پیش نظر خسرے کی روک تھام کے لیے بڑے پیمانہ پر چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام کو فی الحال روک دیا ہے۔

یونیسیف کے چیف مشیر اور ٹیکہ پروگرام کے سربراہ روبن نینڈی نے کہا کہ کووڈ۔-19 کی وجہ سے بچوں کی حفاظت اور ان کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ جیسے جیسے پوری دنیا میں کورونا وائرس کا انفیکشن بڑھتا جا رہا ہے اس کی وجہ سے بچوں کو خسرہ، ڈپتھیریا اور پولیو جیسی جان لیوا بیماریوں سے بچانے کے لیے چلائے جانے والے ٹیکہ پروگرام بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے لاکھوں بچوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details