امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے پاس پہلے سے ہی جوہری ٹرائیڈ کی صلاحیت موجود ہے، جس کے تحت چین ہوا، زمین اور سمندر سے ایٹمی صلاحیت کے حامل میزائل لانچ کرسکتا ہے۔
امریکی رپورٹ میں کہا گیا کہ چین ’اپنے زمینی، سمندری اور ہوا پر مبنی جوہری ترسیل کے پلیٹ فارمز کی تعداد میں سرمایہ کاری اور توسیع کر رہا ہے اور اپنی جوہری قوتوں کی اس بڑی توسیع میں مدد کے لیے ضروری بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر رہا ہے‘۔
یہ اندازہ امریکی محکمہ دفاع کی چینی فوجی پیشرفت پر کانگریس کو دی گئی سالانہ رپورٹ میں سامنے آیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جوہری صلاحیت کی ترقی میں چین میں جس رفتار سے کام ہو رہا ہے۔ اس کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ 2027 تک چین کے پاس 700 مختلف قسم کے جوہری ہتھیار ہوں گے۔ پچھلے سال چين کے پاس ايسے ہتھياروں کی تعداد دو سو تھی۔