اردو

urdu

ETV Bharat / international

چین کو صحت کے اعداد وشمارچوری کرنے پر امریکہ کا انتباہ - ری پبلک آف چائنہ

امریکہ کی انٹیلنجس ایجنسی نے چین کے ذریعہ امریکہ کا صحت کا ڈاٹا چوری کئے جانے کی کوشش کو لے کر آگاہ کیا۔ ایجنسی نے اس بات پر عام لوگوں اور اہلکاروں کو مستعد رہنے کا مشہورہ دیا۔

china-collecting-healthcare-data-of-americans-warns-us-intelligence
امریکہ نے چین کو صحت کے اعداد وشما رچوری کرنے پر انتباہ دیا

By

Published : Feb 3, 2021, 10:54 AM IST

امریکہ اور چین کے مابین تعلقات میں جاری رسہ کشی کے درمیان (این سی ایس سی) نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نے امریکی محکمہ صحت کے اعداد و شمار خصوصاً ڈی این اے کو ہیک کرنے کی کوشش کی۔ این سی ایس سی نے کہا کہ چین نے یہ کورونا وبا کے دور میں کیا تھا۔

امریکہ کا چین کو صحت کے اعداد وشما رچوری کرنے پر انتباہ

این سی ایس سی نے ایک خط میں لکھا ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے ری پبلک آف چائنا (PRC) نے قانونی اور غیر قانونی دونوں طریقوں سے امریکہ اور دنیا بھر میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے بڑے اداروں کے اعداد و شمار جمع کیے ہیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ سے صحت کے اعداد و شمار کو جمع کرنے سے نہ صرف امریکیوں کی رازداری بلکہ امریکہ کی معاشی اور قومی سلامتی کو بھی اتنا ہی سنگین خطرہ لاحق ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details