اردو

urdu

By

Published : Apr 23, 2020, 11:54 AM IST

ETV Bharat / international

'چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے'

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی حساس لیبارٹریوں کے معائنے کی اجازت دے۔

'چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے'
'چین اپنی حساس لیبارٹریز کے معائنے کی اجازت دے'

کیا مہلک کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے؟ یہ الزام امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے چین پر لگایا ہے۔

اس پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وائرس کے ووہان کی تجربہ گاہ سے لیک نہ ہونے کے دعوؤں کے حوالے سے کہا کہ 'یہ بات بڑی اہم ہے کہ ایسے مواد کو محفوظ طریقے سے ہینڈل کیا جائے تاکہ حادثاتی طور پر پھیلنے سے بچا جاسکے'۔

یاد رہے کہ امریکی صدر نے کچھ روز قبل چین پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مہلک کورونا وائرس ووہان کی لیب میں بنا ہے'۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وائرس چین کی لیب میں بنا اور پھر وہاں سے ایک شخص مارکیٹ گیا اور یہ وائرس پھیلتا چلا گیا۔ تاہم چین نے اس الزام کی تردید کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details