چلی کے صدر نے کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لی - Chinese vaccine
چلی کو سینوویک بائیوٹیک اور فائزر ویکسین ملی ہے۔ یہاں ویکسینیشن مہم کا آغاز تین فروری سے ہوا تھا۔
چلی کے صدر سیبسٹین پینیرا کو کورونا وائرس کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا ہے۔
سیبسٹین پیینیرا نے جمعہ کے روز کہا کہ ’’ارجنٹینا میں تقریباً 20 لاکھ افراد کی ویکسینیشن کی جائے گی اور ہم اس ویکسینیشن مہم کو جاری رکھیں گے، آئندہ ہفتہ 65 سے 70 سال کی عمر کے لوگوں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔
حکومت کے ٹویٹر پیج پر نشر ایک ویڈیو میں سیبسٹین پینیرا کو چینی کمپنی سینوویک بایوٹیک کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
چلی کو سینوویک بائیوٹیک اور فائزر ویکسین ملی ہے۔ یہاں ویکسینیشن مہم کا آغاز تین فروری سے ہوا تھا۔
چلی میں کورونا متاثرین کی تعداد تقریباً 770،000 ہے اور ملک میں اس بیماری سے اب تک 19 ہزار سے زیادہ افراد مرچکے ہیں۔
(یو این آئی)