چلی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 3،17،657 ہوگئی
چلی میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2،616 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں جس کے ساتھ ہی چلی میں کورونا کی کل تعداد 3،17،657 ہو گئی ہیں۔
وزارت صحت نے پیر کے روز بتایا کہ اسی مدت میں 45 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 7024 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں 1931 میں کورونا کے مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 1613 وینٹی لیٹر پر اور 341 کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صحت افسران نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17،467 افراد کے ٹسٹ کیے ہیں۔ اب تک 1،310،265 افراد کی جانچ کی جاچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں 24،077 فعال کیسز ہیں جب کہ 286،556 افراد اس وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کورونا کے نئے کیسز میں کمی دیکھی گئی ہے۔
چلی میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے رات میں کرفیو سمیت لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عملدرآمد کیلئے فوج اور پولیس کو لگایا گیاہے۔