اردو

urdu

ETV Bharat / international

امریکہ اور روس کے پاس ویزا کے ایشوز پر معاہدہ کرنے کا موقع ہے: کوشیلیف - news of us

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر سرگئی کوشیلیف نے کہا کہ ’’ہم فی الحال وزارت خارجہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات کر رہے ہیں۔"

Chance to resolve visa issue with US exists, Russian Embassy says
Chance to resolve visa issue with US exists, Russian Embassy says

By

Published : Nov 6, 2021, 10:09 AM IST

روس اور امریکہ کے درمیان ویزے کے معاملے پر دونوں ممالک کے سفارت کاروں کی ہفتہ وار ملاقاتیں جاری ہیں، جو اس مسئلے کو حل کرنے میں مددگار ثابت ہوں گی۔

واشنگٹن میں روسی سفارت خانے کے منسٹر کونسلر سرگئی کوشیلیف نے کہا کہ ’’ہم فی الحال وزارت خارجہ کے ساتھ ہفتہ وار ملاقات کر رہے ہیں۔"

یہ بھی پڑھیں: روسی اور امریکی سفیروں کی واشنگٹن اور ماسکو واپسی پر اتفاق

اس کے ساتھ ساتھ سفارت خانے اور وزارت خارجہ کے روسی بیورو کے درمیان رابطہ قائم کرکے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری ’رابطے کا فن‘ ہے اور دونوں ممالک کے سفارت کار بات کرتے رہیں گے، ویزا کا مسئلہ حل ہونے کے امکانات موجود ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details