اردو

urdu

ETV Bharat / international

'امریکہ میں درج ہونے والے کیسز سے 10 گنا زیادہ کورونا متاثرین'

سی ڈی سی نے گزشتہ روز ایک رپورٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں اب تک تقریبا 23.70 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں ۔

'امریکہ میں درج ہونے والے کیسز سے 10 گنا زیادہ کورونا متاثرین'
'امریکہ میں درج ہونے والے کیسز سے 10 گنا زیادہ کورونا متاثرین'

By

Published : Jun 26, 2020, 10:28 AM IST

امریکہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کے اب تک جتنے کیسز سامنے آئے ہیں اس سے دس گنا زیادہ لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔

یہ بات امریکی مرکز برائے وبائی بیماری کنٹرول اور روک تھام کے ڈائرکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ نے کہی ہے۔ انہوں نے کہا 'ہمارا اندازہ ہے کہ ملک میں کووڈ 19 کے جتنے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان کے ساتھ 10 دیگر افراد بھی وبا کا شکار ہوئے ہیں۔'

سی ڈی سی نے جمعرات کو ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ملک میں اب تک تقریبا 23.70 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور اسی بنیاد پر امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی اصل تعداد 10 گنا یعنی دو اعشاریہ 4 کروڑ ہوجائے گی۔ یہ تعداد ملک کی کل آبادی کا آٹھ فیصد ہے۔

بدھ کے روزا مریکہ میں کووڈ 19 کے 36000 سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔امریکہ میں ایک دن میں رپورٹ اس وبا کے سب سے زیادہ متاثرین ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details